منڈی بہاوالدین روڈ لیدھر کے قریب اپلائیڈ فار ہونڈا کار کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں چار خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ،روڈ لیدھر کے قریب منڈی بہاوالدین کی جانب سے آنے والے کیری ڈبہ نے اچانک یوٹرن لیا تو عقب سے آنے والی تیز رفتار اپلائید فار ھونڈا کار کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار شاہد، ثوبیہ ،ساجدہ،رخسانہ،سمیرہ،اور انصر شدید زخمی ہو گئے
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نےحادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر تحصیل ھیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا،ریسکیو 1122 ٹیم کے بروقت ریسپانس پر مواقع پرموجود افراد کا ریسکیوٹیم کو خراج تحسین پیش کیا