سیکرٹری سپورٹس پنجاب مسرت جبین نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے ہمراہ منصوبہ کے معائنہ کے موقع پر کیا،اے سی سیالکوٹ سفیان دلاور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل بھی موجود تھے، پی ایم یو کے افسران نے بریفنگ دی
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مسرت جبین کا کہنا تھا ہائی پرفارمنس سنٹر منصوبہ کی 31 جنوری تک تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،پراجیکٹ میں باؤلنگ بیٹنگ ہال، سوئمنگ پول ، جم کے لیے میشنری کی خریداری کی جا چکی ہے ، ایڈمن بلاک اور ہاسٹل بھی تیاری کے مراحل میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جناح اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے ، توقع ہے کہ فروری کے وسط تک ٹینڈرز کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا جس کے بعد اسٹیڈیم گراؤنڈ کو اونچا کرنے، نئے پویلنز کی تعمیر ، ڈریسنگ روم تعمیر کی جائے گی