حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ڈسکہ میں 1766 ملین روپے لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز رواں ماہ کر دیا جائے گا، پراجیکٹ کے تحت شہر سے بارش کے پانی کے نکاس، اہم شاہراہوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مشینری فراہم کی جائے گی،
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے باؤ رضوان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے سی ڈسکہ اقبال سنگھیڑہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحئ بھٹی، ایکسیئن پبلک ہیلتھ ابرار احمد بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا933 ملین روپے لاگت سے بارش کے پانی کے نکاس کے لیے شہر کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے، منصوبہ کے تحت نئی ڈرینز کی تعمیر، پرانی ڈرینز کی بحالی کی جائے گی اور حسب ضرورت عارضی و مستقل پمپنگ اسٹیشن بھی بنائے جائیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا ڈسکہ میں سڑکوں کی تعمیر، چوراہوں کی خوبصورتی کے لیے 715 ملین روپے لاگت سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، 192 ملین روپے لاگت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مشینری کی خریداری ہو چکی ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 107 ملین روپے رکھے گئے ہیں
ایم پی اے باؤ رضوان کا کہنا تھا حکومت پنجاب ڈسکہ کے شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے تاخیر برداشت نہیں