گجرات (سب تک نیوز)عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے
شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ امتیاز اسلم، ڈرگ کنڑولر محمد اکرم رانا و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر17کیسز سماعت کیلئے پیش کیے گئے اور الزام علہیان کا موقف سننے کے بعد کمیٹی نے سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کا کیس پراسیکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجوا دیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث کو وارننگ دی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو نے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایاجائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔