اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کی سربراہی میں انسداد گداگری کمیٹی کا تیسرا راؤنڈ، اہم چوراہوں، ہسپتالوں، مزارات کے سامنے بھیک مانگنے والے مزید 8گداگر حراست میں لے کرپولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کی ہدایت پر اے سی سیالکوٹ کی زیر قیادت پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے امام صاحب روڈ، زہرہ ہسپتال، حاجی پوری روڈ، پل ایک، دبرجی چوک، شہاب پورہ چوک کے علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران مجموعی طور پر 8بھکاریوں کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا گیاجبکہ دو کو وارننگ دی گئی۔ اے سی سیالکوٹ سفیان دلاور نے بتایا کہ ابتک سیالکوٹ شہر سے 36 بھکاریوں کو پکڑا جاچکا ہے۔