ٹانڈہ(رپورٹ امان اللہ گجر سے)ٹانڈہ پریس کلب کے ممبران عہدیداران کی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے خصوصی ملاقات تفصیلات کے مطابق چوہدری وجاہت حسین کی دعوت پر ٹانڈہ پریس کلب نے گزشتہ روز ظہور الٰہی ہاؤس کوٹلہ میں چوہدری وجاہت حسین سے خصوصی ملاقات کی اور ٹانڈہ پریس کلب کے معاملات اور دیگر صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا
اس موقع پر ٹانڈہ پریس کلب نے چوہدری وجاہت حسین سے ٹانڈہ میں صحافی کالونی کا مطالبہ کیا جس پر چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری پرویز الٰہی سے اس سلسلے میں بات چیت کروں گا دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری وجاہت حسین نے اس موقع پر ٹانڈہ پریس کلب کے تمام صحافیوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا کہا بلاشبہ ٹانڈہ کے صحافیوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے
ٹانڈہ پریس کلب کے ممبران جہنوں نے ملاقات کی اُن میں منظور اے ملک، چوہدری نذیر احمد رضا ،ملک محمد شریف، ایم عارف جان، حافظ محمد فاضل چوہدری، ایم زاہد چوہان،محمد عبداللہ چوہدری،ایم شہزاد وڑائچ،خان محمد چوہدری،ڈاکٹر جاوید اقبال مرزا، چوہدری غلام مرتضی پوڑ، ڈاکٹر امجد فاروق،ندیم طاہر گجر، ایم امان اللہ گجر،ودیگر شامل تھے اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے ٹانڈہ پریس کلب کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ دیا