ضلع گجرات میں 16 تا20 جنوری تک پولیو مہم چلائی جائے گی، اس سلسلہ میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 4 لاکھ 89 ہزار444 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے
ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ کا کہنا تھا انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ، گی تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ محکمہ صحت کی معاونت کرے،
محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای اوہیلتھ نعیم اختر ج،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف سلطان، ڈی او سیکنڈری میڈم رخسانہ قدیر یونیسف کے نمائندہ رائے شبیر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،5156 اہلکار پولیو مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،2208 موبائل ٹیمیں،122 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 33 ٹرانزنٹس پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے لا زمی پلائیں، پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی محکمہ صحت کے مرکز سے را بطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی اسی طرح علمائے کرام،والدین، سول سوسائٹی کے ارکان، میڈیا سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادمحکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔