پھالیہ میں منہال انسٹیوٹ آف بیوٹیشن کی برانچ 2 منہال بیوٹی سیلون اور لہنگا کولیکشن کا الحرم مارکیٹ میں شاندار افتتاح ، اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاؤہ علاقہ بھر سے بیوٹیشن ، تاجروں سمیت خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منہال انسٹیوٹ آف بیوٹیشن پرانا گجرات روڈ پھالیہ کو مختصر عرصہ میں عوام اور بالخصوص خواتین کی طرف سے ملنے والی پذیرائی کے بعد الحرم مارکیٹ پھالیہ میں منہال بیوٹی سیلون اینڈ لہنگا کولیکشن برانچ 2 کا شاندار افتتاح سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی پھالیہ چوہدری امان اللہ بابر کے صاحبزادے ، چیف ایگزیکٹو گریس مارکی پھالیہ چوہدری سمیع اللّٰہ بابر ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ محترمہ روبینہ شاہ اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ منتہا نے اپنے دست مبارک سے کیا
افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے شرکت کرنے والی خواتین نے منہال بیوٹی سیلون اینڈ لہنگا کولیکشن سنٹر پر موجود منفرد اور دیدہ زیب ڈئزائنوں اور دلکش کام سے مزین لہنگا کولیکشن ، جیولری اور کاسمیٹکس کی لاتعداد ورائٹی کو خوب سراہا
، اس موقع پر منہال بیوٹی سیلون اینڈ لہنگا کولیکشن کی ڈائریکٹر محترمہ میڈم نازیہ ارشد اور منہال انسٹیوٹ آف بیوٹیشن کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد ارشد کا تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس تجربہ کار نیو ٹیلنٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایمپورٹیڈ میک اپ اور جیولری کی بے شمار ورائٹی جدید فیشن کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا
چیف ایگزیکٹو میاں محمد ارشد کا مزید کہناتھا انشاء اللّہ منہال بیوٹی سیلون اینڈ لہنگا کولیکشن سنٹر پہلے سے بڑھکر اپنے کسٹمرز کے اعتماد پر پورا اترے گا