وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ کیس میں پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ جاری کردیا
اختلافی نوٹ میں واضحلکھا گیا حملہ آور ایک سے زیادہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،منصوبہ بندی میں کسی دوسرے شخص کی شمولیت ثابت نہیں ہو سکی جے آئی ٹی ارکان اور دیگر ممبران کی رائے کو مناسب اہمیت نہیں دی گئی
کنوینئر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور کوآپٹڈ ممبر انور شاہ نے انکوائری کی
اختلافی نوٹ میں مزید کہنا تھا کسی پیشہ ورانہ ان پٹ کی اجازت نہیں دی گئی، 17 دسمبر کو جے آئی ٹی کے ایک ممبر نےشدید اعتراض کیا، اعتراض کرنے والے ممبر کو 29 دسمبر کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا،
آرپی او گجرات ڈاکٹر اختر اور ڈی پی او گجرات سید غضنفرعلی شاہ کی جانب سے ملزم کا پہلا ویڈیو ریکاڈنگ کرکے مبینہ طور پر میڈیا پر نشر کرنے کے حوالے سے بھی اختلافی نوٹ لکھا گیا اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا میڈیا پر موضوع بحث بنانا قبل از وقت اور بدنیتی پر مبنی ہے
جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا