گجرات(اویس رسول اویسی)سال 2022ء کے دوران گجرات کی یونین کونسلز میں 58ہزار بچوں کا اندراج‘ ضلع گجرات کی یونین کونسلوں میں سال 2022ء میں مجموعی طور پر 58388بچوں کی پیدائش کا اندراج ہواہے جس میں 30565لڑکے جبکہ 27823لڑکیاں پیدا ہوئیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ کیمطابق اپریل میں سب سے کم 3629جبکہ دسمبر میں سب سے زیادہ 6978بچے پیدا ہوئے ہیں جنکا اندراج نہیں ہوا انکی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔