ڈی سی آفس میں سیالکوٹ ٹینری زون میں ٹینریز کی منتقلی/ الاٹمنٹس کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کا انقعاد کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ سیدہ آمنہ مودودی، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سفیان دلاور، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ماہین فاطمہ، ڈی ڈی ماحولیات وسیم احسن چیمہ،چیئرپرسن منسٹری آف کامرس کی لیدر اینڈ فٹ ویئر کونسل کے چیئرپرسن چودھری ذوالفقار گھمن اور ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول کے علاوہ ڈائریکٹرز سیالکوٹ ٹینریز زون اور متاثرین ٹینری زون کے نمائندگان نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹینری زون ماحول دوست منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے چمڑے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا، ضلع سیالکوٹ میں تمام ٹینریوں کو ہر صورت ٹینری زون میں منتقل کیا جائے گا اور اس زون سے باہر کسی ٹینری کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیدہ آمنہ مودودی کی زیر صدارت فیکٹ فائڈنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ وہ سیالکوٹ ٹینری زون میں ہونے والی الاٹمنٹ کا جائزہ لیکر انہیں رپورٹ پیش کریں گی جس کی روشنی میں الاٹمنٹ کے سلسلہ میں شکایات اور تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹینری زون کے قیام کا مقصد چمڑے کی انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے چمڑا سازی کی تمام صنعت کو اس کے اندر منتقل کرنا ہے اور ٹینریوں پانی کے ساتھ نکلنے والے کیمیکلز کیلئے ویسٹ واٹر کو ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کرنا ہے تانکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور عالمی معیار کے مطابق چمڑے کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹینری زون کے منصوبوں کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔