ق لیگ آگے جا کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی، عمران خان کی پیشگوئی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ ق لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔
اینکر پرسنز سے ملاقات میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مونس الہیٰ نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے گی
انہوں نے کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، نئی اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، میرا خیال ہے کہ ق لیگ آگے چل کر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن جائے گی۔
سابق وزیر اعظم نے 186ممبران پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے، مگر ہم نے 186 ارکان پورے کرکے دکھا دیے۔