گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کی میاں چنوں کے علاقے میں بڑی کاروائی،غیر قانونی طریقے سے معلومات حاصل کر کے شہریوں کے بنک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے رقم نکلوانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے میاں چنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقہ سے 87لاکھ 5ہزارکی بڑی رقم نکلوانے والاگرفتارکرلیا،ملزمان اکاؤنٹ ہولڈرز سے دھوکہ دہی سے پرسنل معلومات حاصل کر لیتے تھے انچارچ سائبر کرائم عبدالروف بیگ نے بتایاکہ ملزمان نے کامونکی کے شہری کے بنک اکاؤنٹ سے 87لاکھ 50 ہزار روپے نکلوا لئےاکاؤنٹ ہولڈر کی سم نکلوا کر موبائل نیٹ ورک تبدیل کروایا اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی ملزمان غیر قانونی ایکٹو شدہ موبائل سم کارڈ کے ذریعے رقم بنک سے نکلوانے کی وارداتیں کرتے رہے
وارداتوں میں ملزمان بنک ملازمین کی ملی بھگت سے بنک سے رقم ٹرانسفر کرتے رہے ہیں انکوبھی شامل تفتیش کیاجارہاہے ملزمان وارداتوں میں انٹر نیٹ ایپلیکیشن کی مدد سے ان لائن بنکنگ کے ذریعے شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرتے تھے
ایف آئی اے حکام کاکہناہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق میاں چنوں کے علاقے سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہےملزمان کی نشاندھی پر اس گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس گینگ کی وارداتوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز خوف و ہراس کا شکار تھے گرفتار ملزمان میں قمر سہیل ،محمد عرفان،عمیر جاوید،راحیل مسیح شامل ہیں