بزرگ شہریوں کیلئے نادرا کا خصوصی ریلیف نادرا کی جانب سے جدت آمیز،تصدیق سروس’ کا آغاز،بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے متعلق درپیش مسائل سردست حل ہوں گے
نادرا تصدیق سروس کا افتتاح ملکی مایہ ناز ادبی شخصیات انور مسعود، پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف نے کیا
نادرا تصدیق سروس 60 سال سے زائد بزرگ شہریوں کی بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں یہ نظام آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی نادرا ڈیٹا بیس میں موجود ذاتی سوالات پوچھےگا۔درست جوابات ملنے پر متعلقہ بینک کو ان کی شناختی معلومات موصول ہوں گی جس سے بغیر بائیومیٹرک کے تصدیق کا عمل مکمل ہوگا۔