حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری کیلئے اوگرا کی جانب سے دو تجاویز تیار کی گئی ہیں، لیوی کی شرح بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت بڑھ سکتی ہے، ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر لیوی ٹیکس عائد ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری تجویز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تجاویز کل حکومت کو بھجوائی جائیں گی، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرینگے، واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک ہے۔