عمران خان چاہتے ہیں ہم تحریک انصاف میں شامل ہوں مونس الٰہی کا یہی خیال ہے
تفصیلات کےمطابق زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا،عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں،مونس الہٰی کا بھی خیال ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا رونا دھونا چل رہا ہے،شہبازشریف کو گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آرہی،عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔