گجرات کے نواحی گاؤں کوٹ رانجھا کی خاتون کی درخواست پر سول جج کی عدالت میں زیر سماعت کیس پر عدالت نے عمران خان کو بذریعہ نوٹس و اخبار اشتہار جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کرلیا ہے
سول جج شگفتہ نے عمران خان کو 9 فروری کو سول جج کی عدالت طلب کیا ہے،
دوسری جانب طیبہ نامی بیوی نے منڈی بہاوالدین کے رہائشی اپنے شوہر عمران خان پر جہیز سامان واپسی اور بچوں کے خرچے کیلئے دعویٰ کیا ہے جس پر سول جج گجرات شگفتہ صابر نے 9 فروری کو عمران خان کو اپنی عدالت میں طلب کیا ہے