بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں ردوبدل پر جماعت اسلامی نے احتجاج کا اعلان کر دیا
کراچی: بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی پارٹی بن کر سر فہرست آ چکی ہے، پولنگ ایجنٹوں کے نتائج واضح ہیں کہ جماعت اکثریت میں ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج میں تاخیر شکوک و شبہات بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے انتخابی نتائج میں بھی ردوبدل کیا جا رہا، اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں، سراج الحق نے منگل کو مرکزی نظم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے