وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خور شید کی گجرات آمد پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا تحریک انصاف نے پورے ملک میں نہ صرف ڈیلیور کیابلکہ حالات مشکل ترین ہونے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو سنبھالا دیا اب حالات ابتری کا شکار ہیں انشاء اللہ عمران خان ملک کو بحرانوں اورمسائل کے بھنور سے نکالیں گے وہ وقت دور نہیں جب الیکشن ہونگے اور تحریک انصاف عوامی طاقت سے دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کو آرڈنیٹر وزیراعظم چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کی طرف سے اپنی رہائشگاہ پر دئیے گئے ظہرانہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پھر برسر اقتدار آکر ملک میں پھیلی مایوسی کو ختم اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی تحریک انصاف نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہم نے تو کرونا میں بھی ملکی معیشت کو سنبھالا دیا نااہل لوگوں نے تو ملک کو …