محکمہ زکوة و عشر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین دفتر میں بھی زکوة ڈے منایا گیا۔ اسی حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دفتری و فیلڈ سٹاف نے بھر پور شرکت کی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکٰوة آفیسر ثناء اللہ نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات کو محکمہ زکٰوة سے چلنے والے مختلف پروگراموں بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ وہ بھی اپنی زکٰوة محکمہ زکٰوة پنجاب کے اکاونٹس میں بذریعہ کراس چیک جمع کروائیں۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ زکٰوة آفیسر ثناء اللہ کی سربراہی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف کاروباری شخصیات سمیت دفتری و فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔