تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے وڈالہ چیمہ میں کمسن طالب علم کو سکول سے واپسی پر آوارہ کتوں نے نوچ ڈالا جماعت سوئم کے 8 سالہ ریحان قیصر کے جسم کو کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا
مقامی افراد نے بچے کو شدید زخمی حالت میں کتوں سے چھڑوایا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کو تشویشناک حالت میںلاہور منتقل کر دیا گیا
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کے چہرے ، پیٹ اور رانوں پر گہرے زخم آئے ہیں اہل علاقہ کے مطابق وزیر آباد اور گردونواح میں آئے روز کتے کاٹنے کے واقعات میں اب تک سینکڑوں بچے، مرد و خواتین شدید زخمی ہو چکے ہیں لیکن تاحال مقامی انتظامیہ کی جانب سے تدارک کے لئے اقدامات نہ کئے گئے ہیں
شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد نوید الاسلام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دی