ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے فرائض میں غفلت، بدعنوانی ، کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر رجسڑی برانچ ڈسکہ کے دو موجودہ اور ایک سابق کلرک کو معطل کر دیا ہے اور انکے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اے ڈی سی فنانس سیدہ آمنہ مودودی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے
ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ رجسٹریشن کلرک ڈسکہ محمد یاسین ، رجسٹریشن کلرک ڈسکہ حافظ ثاقب حسین اور سابق رجسٹریشن کلرک ڈسکہ فاروق نواز اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بدعنوانی، کرپشن اور غفلت اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں ،
انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر اے ڈی سی جی شاہد عباس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ تینوں معطل اہلکاروں کو اسٹبلشمنٹ برانچ ڈی سی آفس رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے