لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں نجی اسکول کی طا لبہ کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا،تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی.
ایف آئی آر کے مطابق باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی، اسے بالوں سے پکڑا، چھریوں کے وار کیے، زمین پرگرا دیا اور ٹھوکریں مارتے رہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی سونے کی چین بھی چھین لی، لڑکی جنت نشے کا شوق رکھتی ہے اور مدعی کی بیٹی کو بھی نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی۔
، پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔