عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنیوالے جے آئی ٹی ارکان تبدیل
لاہور : وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کو ہی تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔