ماہ رجب المرجب 1444ھ کا چاند نظرنہیں آیا،یکم رجب المرجب 1444ھ 24 جنوری2023 بروزمنگل کو ہوگی
ماہ رجب المرجب1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا‘
اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سے سید مشاہد حسین خالدنے سرانجام دیے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ‘ محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں تھے
اجلاس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے جو اراکین اور علماء کرام شریک ہوئے جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی‘سید مصطفی حیدر نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگر علماء کرام میں قاری عبدالباسط، مولانا عابد اسرار، پیر سید عمر فاروق شاہ، مفتی محمد اسلم ضیائی، مولانا بلال احمد گولڑوی، مجیب قاضی، ظفر اقبال گوندل، میڈیا سیل سے عبداللہ تاج شامل تھے،
اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران، فنی ماہرین اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی،
مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے جنوبی حصہ میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصہ میں مطلع ابر آلود رہا،پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 1444ھ 24 جنوری2023ء بروز منگل کو ہوگی،
اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی، اتحادووحدت، مقبوضہ #کشمیر و #فلسطین کی آزادی اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔