چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا محسن نقوی الیکشن کرائیں گے، لہٰذا عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آنے والی ہے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوگا، ایسے معاشرےکو بنانا ری پبلک کہتے ہیں، اس لئے اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا تھا، ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست کے سامنے 2 سپر پاور ڈھیر ہوگئی تھیں، انصاف کی بنیاد پر مسلمانوں نے دنیا کی امامت کی، طاقتور اور کمزور کے لئے الگ قانون ہو تو قوم تباہ ہو جاتی ہے جب کہ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہےپی ٹی آئی چیئرمین نے عدلیہ اور وکلاء برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس طرح آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جنگل کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے، آج لوگوں میں امید ختم ہو رہی ہے، 8 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، میرے جدوجہد عوام کے لئے ہے، عوام کو کھڑا ہونا ہوگا، اگر آپ کھڑے نہ ہوئے تو آگے اندھیرا ہے