فواد چوہدری کی گرفتاری پر عمران خان نے کہا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر پر تنقید پر کون گرفتار ہوتا ہے، اعظم سواتی کو بھی سابق آرمی چیف کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف 30 مقدمات درج ہوئے، البتہ مجھے جیل جانے سے ڈر ہے اور نہ عوام کو ہونا چاہئےنگراں وزیراعلیٰ کے تقرر پر الیکشن کمیشن سے سوال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کی شق تین کے تحت آپ کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے، آپ نے باقی نام کیوں قبول نہیں کیئے، ہم نے چُن کر نام دیئے تھے اور ہمیں امید تھی کہ ن لیگ انہیں قبول کرلے گی، کس بناء پر محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ لگایا گیا
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کا رجیم چینج میں سابق آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم کردار تھا، یہ صاف و شفاف الیکشن کرانے نہیں آئے، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے محسن نقوی کے خلاف تحقیقات کی تھیں اور ان کی ہدایات پر محسن نقوی نے 35 لاکھ روپے ادا کیئے تھے، محسن نے آتے ساتھ ہی اپنے کارنامے دکھا دیئے، مگر لاہور ہائیکورٹ کے جج کو سلام پیچ کرتا ہوں جنہوں نے تین بار فواد چوہدری کی پیشی کا حکم دیا
نگران وزیراعلی محسن نقوی کا رجیم چینج میں سابق آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم کردار تھا، عمران خان
Previous Articleجانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوگا،عمران خان
Next Article دلہا نوٹ گِننے میں ناکام ، دلہن کا شادی سے انکار