سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف 15سال سے جلالپورجٹاں سمیت پارٹی اور حلقے کی عوام پر بوجھ ہیں اور اب اگر وہ پارٹی کیجانب سے ایم پی اے کے امیدوار ھوئے تو چوہدری فاروق افگن انکے مد مقابل امیدوار ھونگے کُلاچور میں مسلم لیگ ق کے ضلعی سپوکس پرسن چوہدری فاروق افگن وڑائچ اپنے سنگ دھڑے اور کثیر تعداد میں ساتھیوں کے ہمراہ بھر پور پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔چوہدری فاروق افگن وڑائچ کا کہنا تھا کہ چوہدری عبداللہ یوسف کی کارکردگی بالکل زیرو ھے اور آج تک حلقے میں وہ اپنی مرضی سے ایک روپے کا بھی کام نہیں کرواسکے اور ہمیں کسی ڈمی امیدوار کی بالکل ضرورت نہیں ھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہور الہی شہید عظیم سیاستدان تھے اور ایک ایک کرکے بڑی محنت سے انہوں نے اپنا سنگ دھڑا بنایا تھا جبکہ انکا پوتا چوہدری حسین الہی اپنے دادا اور والد کے ساتھیوں کی تضحیک اور تذلیل کررہا ھے اور مجھ جیسے سفید بالوں والے مخلص ساتھیوں کو چوہدری حسین الہی کا تضحیک آمیز رویہ ہر گز قابل قبول نہیں اور وہ اپنی قیادت کو چوہدری عبداللہ یوسف کی کارکردگی اور چوہدری حسین الہی کے رویے کے بارے متعدد بار اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کرچکے ہیں ۔
انہوں نے اپنی قیادت کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ برائے مہربانی اب جلالپورجٹاں کے لوگوں کو آزاد کردیں تاکہ وہ دلیر اور متحرک امیدواروں کا آزادانہ طریقے سے چناو کرسکیں اور نسل در نسل غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔انہوں نے پاک فوج کی ملکی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک بھر کے تمام کرپٹ اور بددیانت سیاستدانوں کا خون اکٹھا کرلیا جائے تو ایک شہید سپاہی کے خون کے ایک قطرے کے برابر بھی اسکی اہمیت نہیں ھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو چائیے کہ ھوش کے ناخن لیں اور اقتدار کی بجائے غریب عوام کا بھی خیال کریں۔ان کہنا تھا کہ ھمارے ملک کے آئین میں سب کچھ درج ہے مگر غریب عوام کے جب بنیادی حقوق سلب ھوں اور دو وقت کی روٹی کے لیے جب غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور ھوں تو ھمارا آئین و قانون مکمل خاموش ھے حالانکہ ذمہ داران کے بارے یہ قانون بننا چائیے کہ انکے خلاف ایسے حالات پیدا کرنے پر مقدمات درج ھوں۔ چوہدری فاروق افگن کا کہنا تھا کہ آمدہ الیکشن میں حالات خواہ کیسے بھی ہوں وہ ہر صورت الیکشن لڑیں گے اور اگر وہ کامیاب ھو گئے تو ایک توانا آواز بن کر غریب اور پسے طبقات کی بھر پور نمائندگی کرینگے