ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی واقعہ میں آئی جی جیل خانہ جات کی قیام کردہ اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم کی رپورٹ پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور نے ڈسٹڑکٹ جیل کی بارکوں ،سیلز کے 8 انچارج 90 روز کیلئے معطل کر کے انکے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے
معطل ہونیوالے وارڈر میں انچارج نیوسیل محمد ظفر اللہ خان ، انچارج پریزنر کچن شاہد اقبال، انچارج یوسی سی پی طارق محمود، بارک نمبر 1، 4،5،11کے انچارج محمد لقمان، امجد مسعود، ناصر حیات ، محمد یوسف ، ناصر محمود شامل ہیں جن کے خلاف ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے انکوائری کی تھی جسمیں وہ محکمانہ فرائض سے کوتاہی، غیر ذمہ داری ،قیڈیوں، کیساتھ نارواسوک برتنے کے مرتکب پائے گئے
واضح رہے کہ ہنگامہ آرائی کے اس واقعہ میں جیل کے ریکارڈ سمیت بیشتر شعبہ جات کو جلاؤ گھیراؤ کر کے تباہ کرنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر 250 نامعلوم قیدیوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں چار روز قبل ایف آئی آر درج کی گئی تھی
گزشتہ روز واقعہ کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خوشی محمد کو بھی معطل کیا جاچکا ہے