سیالکوٹ کے علاقہ چٹی شیخاں میں شادی سے انکار پر ملزمان نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں پولیس کے مطابق تھانہ مراد پو ر کے علاقہ چٹی شخیاں میں میں پانچ بچوں کی ماں ثومیہ کی شادی چٹی شیخاں میں ہوئی تھی ایک سال قبل مقتولہ کا خاوند وفات پا گیا جس کے بعد فراز نامی شخص نے بیوہ کواپنے ساتھ شادی کے لیے مجبور کرنا شروع کر دیا
بیوہ ثومیہ کے انکار پر ملزم فراز سکنہ نواں پنڈ نے بڑی شیخاں کے رہائشی میثم وغیرہ4 ساتھوں کے ساتھ ملکر بیوہ ثومیہ کے گھر داخل ہوکر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کر دیا
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقتولہ کے والد محمد مشتاق سکنہ حیات پورہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا پولیس آفیسر کے مطابق مقتولہ ثومیہ کی شادی 18 سال قبل بڑی شیخاں کے اعجاز سے ہوئی تھی جو ایک سال قبل وفات پا گیا تھا جس کے بعد ملزم فراز مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر ثومیہ انکاری تھی جس پر ملزم پانچ ، چھ روز سے اسے پریشان کررہا تھا اور گزشتہ روز اس نے اسے قتل کر دیا