واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود ملاگر میں پیش آیا جہاں پر جمعے کی نماز پڑھ کر گھر واپس جانیوالا 45 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جان کی بازی ہار گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہےمقتول کی شناخت 45 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے، نامعلوم افراد نے مقتول کو باوز اور پیٹ میں گولیاں ماری ہیں،پولیس ذرائع
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، اس سے قبل مقتول کا والد اور بھائی کو سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا تھا