منڈی بہاوالدین کا نام ایک صوفی بزرگ کے نام پر رکھا گیا ہے جن کا تعلق قریبی قصبہ پنڈی بہاوالدین ہے۔
منڈی بہاوالدین کی تاریخ بہت پرانی ہے
326قبل از میسج لڑی جانے جنگ Battle of Hydaspes River جو کہ مقدونیہ (یونان) کے سکندر اور برصغیر کے ہندو راجہ پورس کے درمیان لڑی گئ وہ اس شہر سے صرف آٹھ کلومیٹر دور ایک گاؤں مونگ کے مقام پر لڑی گئ جو کہ دریا جہلم کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔
یہ سکندر کی آخری بڑی جنگوں سے ایک تھی۔
سر جوہن ایلم نے 1923 میں شہر کا نقشہ تیار کیا جس میں شہر کی سڑکوں گلیوں کو شرقاً عرباً رکھا گیا۔1933 میں شہر کو حملہ آوروں سے بچاؤ کے لیے نو دروازے تعمیر کیے گۓ۔
منڈی بہاوالدین میرے شہر کھاریاں کے پڑوس میں واقع ھے جہاں کے لوگ انتہائی ملنسار سادہ طبیعت محنتی اور جفاکش ہیں،
یہاں رسول کے مقام پر قدیم اور مشہور رسول ٹیکنیکل کالج واقع ھے جسے اب یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ھے، میں 1986 میں میٹرک کا رزلٹ آنے کے بعد رسول کالج میں داخلے کی معلومات لینے گیا تھا، میرے والد مرحوم ریاض احمد ڈار بہت دوراندیش اور زمانہ شناس آدمی تھے اور مجھ پر زور دیتے تھے کہ آنے والا دور ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ھے اس لئے رسول کالج میں داخلہ لے کر پڑھائی کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر بھی سیکھو تاکہ آئندہ زندگی میں وہ تمہارے کام آئے،
مگر مجھ پر زمیندارہ کالج میں داخلہ لینے کا شوق سوار تھا، اس لئے والد صاحب کی یہ خواہش پوری نہ کر سکا، وہاں سے بی اے کیا، اب زندگی کے اس مقام پر کبھی 36 سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ھوں تو سوائے پچھتاوے کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا، جن دوستوں کے نمبر مجھ سے کم تھے انہوں نے رسول کالج سے تعلیم حاصل کی اور یہاں سے سروئیر، پلمبنگ، میسن، الیکٹریشن اور مختلف ہنر سیکھ کر زندگی کی دوڑ میں انتہائی کامیاب رھے،
1924 میں شہر کو سرکاری طور پر منڈی بہاوالدین ریلوے اسٹیشن کا نام دیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین شہر کی تاریخ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نیچے تصاویر میں پڑھیں جو کہ منڈی بہاؤالدین ریلوے اسٹیشن پر آویزاں ہیں۔
منڈی بہاوالدین کی تین تحصلیں ہیں جن میں ملکوال، پھالیہ اور منڈی بہاوالدین شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں اسے گجرات ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ چچ دوآب میں واقع ہے۔ یہاں کی مشہور جگہوں میں دریا جہلم پر واقع رسول بیراج مشہور ہے جس سے رسول، قادرآباد لنک کینال نکالی گی ہے جبکہ دوسری نہر لوئر جہلم ہے جو سرگودھا ڈویژن کو سیراب کرتی ہے۔ جبکہ دوسرے کنارے سے جلال پور کینال زیر تعمیر ہے جو ضلع جہلم کے علاقے جلالپور شریف اور مضافات کو سیراب کرۓ گی۔
منڈی بہاؤالدین کے پاس رسول کے علاقے میں انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی رسول واقع ہے۔
رسول بیراج سے تقریباً تیرہ کلومیٹر پر ضلع جہلم کا علاقہ جلالپور شہر ہے جہاں الیگزینڈر Monument یونانی فن تعمیر کے طرز پر مقدونیہ کے سکندر کے گھوڑے کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔