لیاقت آباد کے علاقہ میں 10سالہ طالبعلم پر مدرسے کے معلم کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پرچئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کو متاثرہ بچے اور اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہیں
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے مدرسے کے معلم کی جانب سے 10سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہےمدرسے کے معلم نے بچے کو چھٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایاتشدد کا شکار بچے کی کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم کے نشانات ہیں،معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی