آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، فورس کی محکمانہ پروموشن کا عمل تیز کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی،صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان کو افسران و اہلکاروں کی ترقی سفارشات کیلئے 9فروری کی ڈیڈ لائن دے دی
شہزادہ سلطان ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہےکانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک ترقی کیلئے اے سی آرز سمیت تمام کاغذات اور سفارشات 9 فروری تک سی پی او بھجوائی جائیں،پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی سزاؤں کے خلاف زیر التواء اپیلوں کو 16 فروری تک نمٹانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا مزید کہنا تھاتمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اور یونٹ سربراہان 16 فروری تک ماتحت سٹاف کی زیر التواء اپیلوں پر فیصلہ سازی مکمل کریں،تمام اضلاع میں ملازمین کی سزاؤں سمیت دیگر تمام زیر التواء اپیلوں کے فیصلے کرکے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے،افسران و اہلکاروں کی بروقت محکمانہ پروموشن ان کا محکمانہ حق اور ہماری اولین ترجیح ہے