پرویز الہٰی کے گھر چھاپے اور حامیوں کا اغوا حکومت کی ننگی فسطائیت ہے: عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔