آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا صوبہ بھر میں پٹرول کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آئی جی پنجاب
آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور
پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب
ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، ڈاکٹر عثمان انور