پاکستان فاؤنڈر ایسوسی ایشن کے وفد کا محمد عاصم قادری جنرل سیکرٹری آل پاکستان فاؤنڈری ایسوسی ایشن کے زیر قیادت گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت گجرات فاؤنڈری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقا ت بھی کی،
پاکستان فاؤنڈر ایسوسی ایشن کے وفد میں پرویز مغل، سیکرٹری، محمد شفیق صدر گوجرانوالہ ڈویژن حیدر سعید مغل، محمد شفیق مغل شامل تھے، اس موقع پر سینئر نائب صدر گجرات چیمبر چوہدری محمد اسد بھٹی،نا ئب صدر محمد معصوم قمر، باؤ منیر پشاوری سابقہ سینئر نائب صدر،عبدلمجید صدر گجرات فاؤنڈری ایسوسی ایشن، علی رضا، محمد طارق، عثمان علی، عمر فاروق، عتیق الرحمن، عثمان اصغر، خصر ملک، بابر شہزاد، یوسف بٹ، اشرف احمد، حسن جاوید اور دیگرشامل تھے،سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ملک میں کاروباری حالات اتنے اچھے نہیں ہیں اور ان حالات میں مل جل کر کام کر نے سے ہی بہتری آ سکتی ہے۔
سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا اور صنعت کا کردار اس میں بڑا اہم ہوتا ہے، پاکستان فاؤنڈری ایسوسی ایشن کے تحت آٹھویں انٹر نیشنل فاؤنڈری ایگزی بیشن منعقد ہو نے جا رہی ہے جس میں محمد عاصم قادری ہمیں مدعو کرنے آئے ہیں اور اس کے بارے میں بتائیں گے بھی، محمد عاصم قادری سیکرٹری پی ایف اے نے کہا کہ مشکل حالات میں آرام سے بیٹھ جانا حالات کو مزید مشکل کر دیتا ہے، شدید حالات میں ہی ایکسپو کی ضرورت ہوتی ہے،
اب وقت ہے کہ ہم اپنی ضرورت کی اشیاء درآمد کرنے کے بجائے گھر بنانا شروع کریں، انڈسٹری کی بہتری اور سپورٹ کا احساس بھی موجود ہے اسی امر کے تحت یہ ایسکپو لگائی جا رہی ہے جس میں آپ کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا اور آپ جان سکیں گے کہ آپ کا لیول بین الاقوامی ہے،اس ایکسپو کا خیالیہ یہ ہے کہ کس طرح مہنگے مٹیرئل سے سستی کاسٹنگ کی جاسکے،ہم نے وہاں دنا کی بڑی کمپنیاں بلائی ہیں، وہاں آپ کو سکھایا جائے گا کہ آپ کیسے ایکسپورٹ مارکیٹ میں آ سکتے ہیں،ہمیں اپنی مشینری کو جدید کرنے کی ضرورت ہے۔
ا س ایسکپو میں آپ بالکل مفت آسکتے ہیں، وہاں آپ کو سیکھنے کا موقع ملے گا کیونکہ وہاں باقائدہ ٹیکنیکل سیشن ہو ں گے جہاں پر مہنگے مٹیرئل سے سستی ڈھلائی کر کے دکھائی جائے گی تو یہ آپ کے لیے موع ہے جس سے ضرور فائدہ اٹھائیں،پرویز مغل سیکرٹری پی ایف اے نے کہا کہ پہلے ہم نے محنت کرنی ہے، حالات کا مقابلہ کرنا ہے، فاؤنڈری ویلیو چینج میں پہلا سٹیپ ہے اور اس میں ہی ہم پیچھے رہ گئے لیکن ہم نے ہمت نہیں چھوڑنی جنہوں نے بھی ترقی کی وہ گھبرائے نہیں چلتے رہے، محمد شفیق صدر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ یہاں سیشن رکھنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ سب کو موقع ملے اور پورے ریجن کے لوگ ادھر آئیں،صنعت اس وقت مشکل کا شکار ہے۔
سامان امپورٹ نہیں ہو پا رہا، کنٹینر رکے ہوئے ہیں یہ آپ کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ سیکھ کر اپنی ضرورت کا سامان خود بنائیں اور یہاں سے دنیا میں برآمد کریں۔ پی ایف اے کے پیلٹ فارم سے ہم آپ کے ساتھ ہیں،عبدلمجید صدر گجرات فاؤنڈری ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم اس میں ضرور آئیں گے اور یہ گجرات کی فاؤنڈری کی انڈسٹری کے لیے بڑا اچھا موقع ہے،چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر گجرات چیمبر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افریکہ کے ممالک ہمارے لیے بڑا موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہاں کی مارکیٹ میں مواقع موجود ہیں۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چا ہیئے۔ انڈیا وہاں پہنچ چکا ہے اور ہم دیر کر چکے ہیں لیکن اب بھی موقع ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے،