عرب میڈیا کے مطابق ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کی حدود میں شرعی لباس کے بغیر غیر مسلم خواتین کی موجودگی کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 2 خواتین راستہ بھٹک کر مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں موجود پولیس اہلکاروں اور عملے کے سمجھانے پر خواتین وہاں سے چلی گئیں۔
بیان کے مطابق خواتین نے آئندہ محتاط رہنے اور مقدس مقامات کا خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔