حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ اور شام کے متاثرین کے لیے یوم دعا منایا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈی سی کمپلکس میں جامع مسجد اقبال میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد دعا میں شرکت کی ۔ مختلف کالجز، سکولوں میں اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، دفاتر میں بھی افسران و عملہ ان دعائیہ تقریبات میں شریک ہوئے اور قدرتی آفت سے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت ، زخمیوں کو شفا اور لاپتہ افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا کی۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مختلف چھوٹی بڑی مساجد میں علما کرام نے بھی نماز جمعہ کے بعد متاثرین زلزلہ کے لیے دعا کی ۔