آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین حماد اسلم کی قیادت میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ سید عباس مہدی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں فرنیچر ایکسپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ فرنیچر ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے گجرات میں قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ میٹنگ میں اندرون و بیرون ملک ایگزیبیشنز میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
وفد میں چیئرمین حماد اسلم ، سینئر وائس چیئرمین رانا محمد بلال ، سابق چیئرمین علی عنصر گھمن اور سابق چیئرمین حاجی محمد افضل نے شرکت کی ۔