ڈسکہ میں تین روز قبل تھانہ ستراہ کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان رکشہ ڈرائیور سونو مسیح جاںبحق ہو گیاتھا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس پر اہل علاقہ نے ڈاکووں کو فوری گرفتار کرنے پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا
تھانہ ستراہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں سے مزاحمت پر نوجوان رکشہ ڈرائیور جاںبحق تین روز گزرنے کے باوجود پولیس ڈاکووں کو گرفتار نہ کر سکی اہل علاقہ نے وارداتوں سے تنگ آ کر ڈسکہ پسرور روڈ ستوکی کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر کے کئی گھنٹے احتجاج کیا
پولیس اور عوام کے درمیان مذاکرات بھی ہوتے رہے پولیس کی بھائی نفری موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی ڈسکہ میاں عبدالجبار ڈاکووٴں کو گرفتار کرنے کی یقین دحانی کروائی اہل علاقہ پولیس اور ڈاکوؤں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
اہل علاقہ کا مطالبہ تھا کہ اس علاقہ میں آئے روز ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس چوکی قائم کی جائے ۔ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ورنہ ہم پھر بھرپور اختجاج کریں گیں