ایس ایس پی کمانڈنٹ لاہور نے خاتون سمیت7افراد کیخلاف بوگس مقدمہ درج کرنے پرانکوائری میں ڈی ایس پی کھاریاں کو قصور وار ثابت قراردیدیا
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی کمانڈنٹ چوہنگ لاہور شائستہ ندیم نے تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں 24ستمبر 2022ءکو علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے رہائشی شفقت محمود خالد کی مدعیت میں 1کروڑ 20لاکھ روپے کے سامان غائب کرنے و لین دین کا مقدمہ ایک سال بعد ڈی ایس پی میاں ریاض کی ہدایت پر درج کیا گیا تھا
مقدمے درج کرکے خواجہ منیر سکنہ سیکٹر1/9اسلام آباد کو گرفتار کرنے اور مقدمہ میں عزیز سلیم سکنہ بیگم کوٹ لاہور، محمد جمیل اسکی بیوی کوثر جمیل ، بیٹے فیضان جمیل سکنائے فیصل ٹاﺅن ، سعید مغل ، عبدالرحمان سکنہ پاکستان ٹاﺅن کو نامزد کرنے پر انکوائری کی
انکوئری میں انکشاف ہوا! پونے 2سال قبل8جنوری 2021ءکوہونیوالے وقوعہ کے روز نہ تو مدعی مقدمہ شفقت محمود اور نہ ہی ملزمان خواجہ منیر وغیرہ وہاں موجود تھے
ڈی ایس پی کھاریاں میاں ریاض نے سرائے عالمگیر سرکل کے ڈی ایس پی کا اضافی چارج ہونے پرپولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر ذاتی مفادات کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا،فرائض سے نااہلی و کوتاہی برتنے کے نہ صرف مرتکب پائے گئے بلکہ بے گناہ شہریوں پر حقائق کے برعکس ایف آئی آر درج کرنے اور بد انتظامی کے الزام میں ان سے جواب طلب کر لیا گیا
واضح رہے کہ ڈی ایس پی کھاریاں کیخلاف متعدد شہریوں کی جانب سے قبل ازیں بھی درخواستوں پر انکوائری جاری ہے