ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات علی الصبح اولڈ جی ٹی روڈ کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے جی ٹی روڈ میڈین پر پودا لگایا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ ان کے ہمراہ تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے صفائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن گجرات کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، مرکزی شاہراہوں سے 100 فی صد سالڈ ویسٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈمپنگ اسٹیشن تک پہنچایا جائے، نکاسی آب کے حوالے سے نالوں، سیوریج نالوں کی صفائی کروائی جائے، مرکزی شاہراہوں میڈیز اور گرین بیلٹس کی صفائی کے کے خصوصی اسکواڈ تعینات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے اور بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، مرکزی شاہراہوں پر شجرکاری کی جائے۔