اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدرعباس نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کااچانک دورہ کیا، ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، برن یونٹ،مردانہ و چلڈرن سمیت مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اورمریضوں اورلواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود بھی ہمراہ تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدرعباس نے مر یضوں کے لواحقین سے ڈاکٹرز و عملہ کی دستیابی، مفت ادویات، ٹیسٹوں کی سہولیات بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ادویات و ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کہ جائے، عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ دستیاب وسائل کو منظم طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔