سابق ممبر پنجاب اسمبلی پی پی 31 و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 31 چوہدری خالد اصغر گھرال کی ڈیرہ چوہدری لیاقت شاہ پور آمد اُن کے ہمراہ چوہدری محمد علی گھرال تھے اس موقع پر گھرال برادران نے چوہدری لیاقت شاہ پور سے ملاقات کی
اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیا گیا چوہدری خالد اصغر گھرال کے اعزاز میں ڈیرہ چوہدری لیاقت شاہ پور پر ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر چوہدری لیاقت شاہ پور نے گھرال فیملی کی بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ گھرال فیملی نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں پر سیاست کی اس موقع پر چوہدری خالد اصغر گھرال نے کہا کہ چوہدری لیاقت شاہ پور ہمارے بزرگ ہیں جہنوں نے ہمشیہ ہماری رہنمائی کی چوہدری خالد اصغر گھرال چوہدری محمد علی گھرال نے کہا کہ چوہدری لیاقت شاہ پور فیملی کے ساتھ سیاست بالاتر تعلق ہے جو ہمشیہ قائم دائم رہے گا اس موقع پر دیگر باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا