ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے سکولوں کی انتظامیہ اور طلبا وطالبات میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا
ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رضوان احمد شامی نے نجی تعلیمی اداروں کے انتظامی سربراہان سے کہا ہے کہ وہ ترکی میں زلزلہ متاثرین اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں نجی سیکٹر کے سربراہان خود اور زیرتعلیم طلبا وطالبات میں شعور بیدار کریں
کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں ترک مسلمانوں کی ہرممکن مدد کرنی چاہیے اور اس سلسلہ میں نقدی، جنس یا سامان کسی بھی صورت میں مدد کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ضلع منڈی بہاءالدین کے صدر محمد بشیر حطار و رہنما محمد آصف نے ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو یقین دہانی کرائی کہ نجی سیکٹر اس سلسلہ بھرپور آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے زلزلہ متاثرین ترک بہن بھائیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ عملی امداد کیلئے اقدامات کرے گا۔