انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے مختلف سٹالوں پر جا کر بو لی/نیلامی کے عمل کاجائز ہ لیااور مختلف آڑھتوں پر جا کر خود اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کروائی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سبزی و پھل منڈیوں میں بولی کے عمل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے ۔
کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و اہلکاران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔
حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے خبردار کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے آڑھتی حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں ،پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گلی محلوں کی نالیوں ،نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر میونسپل سروس کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پروفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے