تحصیل انتطامیہ کی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تین ایجنسیز سیل ایک مشین ضبط کی لی
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین شاہد حسین مارتھ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر وڑائچ کی زیر نگرانی تحصیلدار پھالیہ محمد عدنان اشرف اور نائب تحصیلدار ظفر اقبال رانجھا نے انفورسمنٹ انسپکٹر مہر شوکت علی کے ہمراہ شہر بھر میں غیر قانونی طور پر قائم پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے
تین ایجنسیوں کو سیل اور ایک مشین ضبط کر لی اس موقع پر احکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایجنسیاں قائم کرنے اور کھلا پٹرول بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کہ کسی بھی جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کی تنصیب کر کے پٹرول کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کو قابل تحسین قرار دیا۔