گجرات ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے، شہریوں کو درپیش مسائل اور شکایات کو فوری ازالہ کیا جائے گا،
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی کو آڑے نہ آنے دیا جائے، متعلقہ افسران مختلف سکیموں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی میٹریل کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنائیں، پبلک ہیلتھ، ہائیویز اور لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کو فلفورمکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ کاشف منہاس ، ایکسیئن بلڈنگ محمد راؤف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیزاور ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھن، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او سپورٹس راحیل باجوہ و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت 368 اسکیموں پر کام جاری ہے ان اسکیموں کی تکمیل پر 98 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، محکمہ ہائی وے، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جاری تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کریں، جہاں جہاں کام ادھورا ہے وہاں کنٹریکٹر کو موبلائز کیاجائے.ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا فنڈ کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے گا جہاں جہاں فنڈز درکار ہیں متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کی درخواست کی جائے، عوامی و فلاحی منصوبوں کو ترجیعی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ، اور ہائی ویز سروے رپورٹ پیش کریں تاکہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، تعیمراتی میٹریل کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔