گجرات پولیس نے نوسر بازی و جعلی انسپکٹر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ،سول لائن پولیس نے میونسپل کارپوریشن گجرات کا جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر عوام کو لو ٹنے والے مظفر پور انڈسٹر ی ایریا سیالکوٹ کے رہائشی ملک امجد کو گرفتار کرلیا
نوسر باز امجد سہیل گجرات میں دو سال سے وقتاً فوقتاً زیر تعمیر عمارت کے مالکان سے رقم بٹورتا تھا جس کیخلاف میونسپل کارپوریشن کے اصلی بلڈنگ انسپکٹر محمّد تنویر طاہر کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے جعلی سازی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرکے جعلی انسپکٹر کو گرفتار کرلیا ہے